18 مارچ 2010 - 20:30

کراچی میں گذشتہ روزعاشورہ مرکزی جلوس میں ہونے والے خود کش دہشت گردانہ دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد تینتالیس ہوگئی۔

صوبہ سندھ میں محکمہ صحت کے ایک سینئرعہدیدارنےبتایاکہ  سول اسپتال میں چالیس لاشیں، جناح اسپتال میں دو اور آغا خان اسپتال میں ایک لاش موجود ہے۔ دریں اثناء آج صوبے بھر میں سانحہ کراچی کے تعلق  سے سوگ منایا جارہا ہے۔شہر کے تمام تجارتی مراکز بند ہیں۔ ٹرانسپورٹ مکمل طور پر سڑکوں سے غائب ہے. وزیر اعلیٰ سندھ نے گزشتہ شب جناح اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ سندھ بھر میں سڑکیں ویران ہیں ، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند ہیں۔